ڈیرہ اسمٰعیل خان میں پولیس وین پر بم دھماکا، 5 افرادہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے علاقے ڈیرہ اسمٰعیل خان میں پولیس وین پر بم دھماکے میں 5 افرادہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی خبر کے مطابق ریسکیو اور پولیس حکام نے بم دھماکے میں ہلاکتوں کی تصدیق کی۔

پولیس اہلکار محمد عدنان نے بتایا کہ بم دھماکا ڈیرہ اسمٰعیل خان شہر میں گشت پر مامور پولیس وین کے قریب ہوا، ریسکیو اہلکار اعزاز محمود نے بتایا کہ 5 افرادہلاک اور دیگر 21 زخمی ہوئے۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر ریسکیو 1122 ڈیرہ اسمٰعیل خان اویس بابر نے کہا کہ ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں کیں، تمام زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

جاری بیان میں کیا گیا کہ ٹانک اڈہ کے قریب ہونے والے دھماکے میں 5 افراد ہلاک ہوئے جب کہ ایک ٹریفک پولیس اہلکار اور خاتون سمیت 21 افراد زخمی ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ تمام زخمیوں کو ایمرجنسی افسر نعمان اللہ مروت کی نگرانی میں ہسپتال منتقل کیا گیا، ریسکیو 1122 کی 6 ایمبولینسز اور 20 اہلکاروں نے آپریشن میں حصہ لیا۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment