پاکستان میں 11 فروری کو عام انتخابات کے انعقاد کا اعلان

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے مطابق پاکستان میں آئندہ عام انتخابات گیارہ فروری 2023ء کو منعقد کیے جائیں گے۔

یہ بات ای سی پی کے وکیل سجیل سواتی نے گذشتہ روز سپریم کورٹ آف پاکستان کے سامنے ایک بیان میں کہی۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کو انتخابات کی حمتی تاریخ سے متعلق صدر کے ساتھ مشاورت کی ہدایت بھی کی ہے۔

سپریم کورٹ نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد 90 دن کے اندر اندرانتخابات کرانے سے متعلق دائر درخواستوں کی سماعت جمعرات دو نومبر کے روز کی۔

یہ درخواستیں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن، پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی جانب سے دائر کی گئی تھیں۔

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کو سماعت کے دوران ای سی پی کے وکیل کی جانب سے آگاہ کیا گیا کہ حلقہ بندیوں کا مرحلہ 29 جنوری تک مکمل ہو جائے گا، جس کے بعد 11 فروری کو انتخابات ہوں گے۔

Share This Article
Leave a Comment