پاکستان میں ہماری ویب سائٹ پر پابندی عائد ہے ، ہیومن رائٹس کونسل آف بلوچستان

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

ہیومن رائٹس کونسل آف بلوچستان نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں ہماری ویب سائٹ پر پابندی عائد ہے۔ جب آپ اس تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو ایک نوٹس آتا ہے جس میں لکھا گیا ہے "محفوظ طریقے سے سرفنگ کرو! جس سائٹ تک آپ رسائی حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اس میں ایسے مواد موجود ہے جس کو دیکھنا پاکستان میں ممنوع ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہم پابندی کی وجہ کو سمجھنے سے قاصر ہیں کیونکہ ہم نے بہت سارے مواقع پر یہ واضح کردیا ہے کہ ہم بلوچستان کی جنگ میں فریق نہیں ہیں۔ ہم انسانی حقوق کی تنظیم ہیں، منصفانہ اور بلا تعصب معاملات کی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ پاکستانی حکام کا یہ اقدام اس سلسلے میں ہے اور ہمیں خدشہ ہے کہ ہماری ویب سائٹ پر پابندی عائد کرنے کے بعد وہ اب شاید ہمارے رضاکاروں اور ملک میں رہنے والے عہدیداروں کو نشانہ بنائیں۔

ہیومن رائٹس کونسل اف بلوچستان کا شمار بلوچستان میں سب سے بڑے انسانی حقوق کے اداروں میں ہوتا ہے جو بلوچستان میں لاپتہ افراد کی بازیابی سمیت بلوچستان میں پاکستانی فوجی بربریت و فوجی آپریشنوں کے خلاف ہر وقت آواز اٹھاتا آرہا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment