پنجگور میں 3 روزہ مکران کلچر فیسٹول اینڈ آرٹس نمائش اختتام پذیر

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں میونسپل کارپوریشن پنجگور کے تعاوں سے تین روزہ مکران کلچر فیسٹول اینڈ آرٹس ایگزبیشن مختلف پروگراموں کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

تین روزہ فیسٹول میں مکران بھر سے شاعر ادیب مصور اور آرٹسٹوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

فیسٹول کے اختتامی سیشن میں مکران کے نامی گرامی شعرا ،ادیب، گلوکار، مصور اور اساتذہ کرام نے اپنے فن شاعری اور مکالموں کے زریعے حاضریں کو محظوظ کیا۔

تقریب سے مکران فیسٹول کے چیف آرگنائزر اور مئیر میونسپل کارپوریشن شکیل احمد قمبرانی، بی این پی عوامی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری نوراحمد بلوچ ضلعی آرگنائزر رحمدل، سابق صدر نثاراحمد، عطا مہر پریس کلب کے صدر خالد جمیل حاجی یاسین زہری اور دیگر نے فیسٹول کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شاعر ادیب مسور معاشرے کا اہم ستون اور حصہ ہیں ہر ایک اپنے رنگ زاویہ اور فن کے ذریعے معاشرے کی عکاسی اور ترجمانی کرتا ہے ہر قوم کے لئے اسکا کلچر اہم ہوتی ہے کلچر کو زندہ رکھنے کے لیے اداروں کی ضرورت ہوتی ہے اور اس بات کے پیش نظر جہاں آج ہم جگہ فیسٹول منارہے ہیں یہ میر اسداللہ بلوچ کے ویژن کا حصہ ہے میونسپل کارپوریشن کے مئیر شکیل احمد قمبرانی نے پنجگور میں مکران سطح کا فیسٹول منعقد کرنے کی ضرورت محسوس کرکے نوجوانوں کو انکے کلچر دووربیدگ اور تاریخ سے آگاہی دینے میں معاونت کی ہے اور مکران بھر کے آرٹسٹوں کو بھی موقع فراہم کیا کہ وہ اپنے آرٹ اور فن کو مذید پروموٹ کریں۔

مقررین نے مبارک قاضی کو انکی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ مبارک قاضی بلوچ قوم کا ایک اثاثہ تھا جو بلوچ کے لیے ایک واضح موقف رکھتا تھا معاشرے کے تمام افراد کی زمہ داری بنتی ہے کہ وہ شاعر ادیب اور آرٹسٹوں کی حوصلہ افزائی کریں ہم صرف مردہ پرست نہ بنیں اپنے اثاثوں کی انکی زندگیوں میں قدر کریں۔

انہوں نے کہا کہ میوزیم کمپلکس ہمارا ایک اثاثہ ہے اسکی حفاظت پنجگور کے فردفرد کی ذمہ داری ہے ۔

Share This Article
Leave a Comment