پنجگور میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، بی ایل اے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں پنجگور میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ہمارے سرمچاروں نے گذشتہ شب پنجگور میں قابض پاکستانی فوج کے ایک پوسٹ کو حملے میں نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہاکہ سرمچاروں نے چتکان میں رخشان پُل کے قریب قائم قابض پاکستانی فوج کے پوسٹ پر گرنیڈ لانچر سے متعدد گولے داغے، دھماکوں کے نتیجے میں دشمن فوج کو جانی اور مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

بیان میں کہا گیاکہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment