پنجگور میں فورسزچوکی پر راکٹ حملے،حب میں فائرنگ سے نوجوان ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے چتکان میں رخشان پل کے قریب واقع پاکستانی سکیورٹی فورسز کی چوکی مسلح افراد کی جانب سے 3 راکٹ فائر کئے گئے جو خالی میدان میں گر کر پھٹ گئے ۔

حملے میں کوئی نقصان کی اطلاع نہیں۔

پولیس کے مطابق پنجگور چتکان رخشان پل کے قریب واقع سکیورٹی فورسز کے ناکے کی طرف نامعلوم سمیت سے تین انرگاں راکٹ فائر کئے گئے جو ناکے سے دور خالی میدان میں گرے ۔جس سے کوئی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

دوسری جانب حب میں مسلح رہزنوں کی فائرنگ سے 25 سالہ نوجوان ہوگیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق منگل کی شب حب شہر میں سٹی تھانہ کے عقب میں واقع شارجہ گرائونڈ کے قریب مسلح موٹر سائیکل سوار رہزنوں نے گن پوائنٹ پرروک موبائل فون چھینے کی کوشش کی تاہم مزاحمت پر مسلح رہزنوں نے نوجوان پر فائرنگ کردی اور سینے پر گولی لگنے سے25سالہ منیر احمد ولد قادر بخش شدید زخمی ہو گیا جسے نازک حالت میں کراچی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم زخمی نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

Share This Article
Leave a Comment