گوادروتربت سے 3 افراد لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے سی پیک مرکز شہرگوادر اور تربت سے 3 نوجوان لاپتہ ہوگئے۔

گوادر سے اطلاعات ہیں کہ 2 نوجوان سمندر میں جانے کے بعد تاحال واپس گھر نہیں لوٹے ہیں ۔

اس سلسلے میں لاپتہ نوجوانوں کے لواحقین کا کہنا ہے کہ 26 اکتوبر بوقت رات 3 بجے عمران ولد اللہ بخش سکنہ گوادراورعامر ولد رحیم بخش سکنہ گوادر اپنے اسپیڈ بوٹ کے ذریعے گوادر پدی زر سے نکلے لیکن تاحال واپس نہیں پہنچے ہیں ۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنی مدد آپ کے تحت خشکی سمیت سمندر میں تلاش کرنے کی کوشش کی مگر کچھ پتہ نہیں چلا۔

لواحقین نے تمام اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے تلاش میں مدد کریں۔ ممکن ہے کہ کسی وجہ سے سمندر انہیں گہرے سمندر کی طرف لے جائے جہاں لواحقین کی رسائی ممکن نہیں، اسی لئیے سرکاری اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ تلاش میں مدد کریں۔

دوسری جانب تربت سے فورسزہاتھوں ایک نوجوان جبراً لاپتہ ہوگیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز نے گذشتہ شب ایک بجے کے وقت تربت کے علاقے آبسر میں ایک گھر پرچھاپہ مارکر بالاچ ولد مولابخش نامی ایک نوجوان کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے مذکورہ نوجوان کا تعلق انتہائی غریب خاندان سے ہے اور نوجوان درزی کا کام کرکے اپنے گھر والوں کی کفالت کرتا تھا۔

Share This Article
Leave a Comment