بلوچستان کے علاقے منگچرمیں جوہان کراس بازار کے نزدیک کلی گزک میں ایک تعمیراتی کمپنی پی ٹی اے کے رہائش گاہ پر نامعلوم افرادنے ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا اور فائرنگ کی ۔
فائرنگ کی زد میں آکر پی ٹی اے کے 4 مزدور زخمی ہوگئے ۔
زخمیوں کی شناخت نزاکت علی ولد جمیل احمد سکنہ پنو عاقل سکھر ، عطا اللہ ولد محمد رفیق ، عبدالمنان ولد نجیب اللہ سکنہ دیر کوٹ اور محمد سعید ولد علی اکبر سکنہ مظفرآباد کے ناموں سے ہوگئی۔
پولیس و فورس نے ہمراہ موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ۔
مزید تفتیش مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔
دوسری جانب خاران شہر میں جنگل روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے پولیس کی گشتی ٹیم پر حملہ کیا۔جس سے ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ مغرب کے وقت خاران شہر مین جنگل روڈ پر موٹرسائیکل گشت پر مامور پولیس اہلکاروں پر مسلح افراد کی فائرنگ سے حوالدار سعید احمد شدید زخمی ہوئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی پولیس اہلکار سعید احمد کو سر سے نشانہ بنایا گیا تھا۔
سول اپتال میں ڈاکٹرز کی کمی و دیگر سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث زخمی پولیس اہلکار کو ابتدائی طبی امداد کیلئے ایف سی اسپتال خاران منتقل کیا گیا جبکہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
تاہم واقعہ کی واجوہات اب تک معلوم نہیں ہوسکی۔
زخمی پولیس اہلکار کے قریبی رشتہ داروں نے سول ہسپتال خاران میں ڈاکٹرز و دیگر سہولیات کی کمی کیخلاف احتجاج کیا۔