بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس تھانہ منظورشہید کے ایریا میں کلی شاہنواز کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا۔
ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت جانان ولد عبیداللہ نامی شخص سکنہ مشرقی بائی پاس کے نام سے ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کو تین گولیاں لگی ہیں۔
ہلاکت کی وجہ ذاتی دشمنی بتائی جارہی ہے۔
اطلاع ملنے پر تھانہ منظورشہید پولیس پہنچ کر نعش کو چیھپا ایمبولنس کے ذریعے شیخ زائد ہسپتال منتقل کردیا گیا۔