اسرائیلی فوج کا غزہ میں زمینی آپریشن کیلئے ٹارگٹڈ ریڈکا دعویٰ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے غزہ کی پٹی پر زمینی کارروائی کی ہے۔

اسرائیلی ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) کا کہنا ہے کہ اس کے ٹینکوں اور پیادہ فوج نے "دہشت گردوں کے متعدد سیلز، انفرااسٹرکچر اور اینٹی ٹینک میزائل لانچ کرنے والی پوسٹوں کو نشانہ بنایا” اور واپس اسرائیلی علاقوں میں آگئے۔

اسرائیلی دفاعی فورسز (آئی ڈی ایف) کا کہنا تھا کہ غزہ کی حدود میں داخل ہو کر ٹینکوں کی مدد سے ’ٹارگٹڈ ریڈ‘ کی ہے تاہم اب تک باقاعدہ زمینی آپریشن کے آغاز کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ یہ چھاپے ’لڑائی کے اگلے مراحل کی تیاری ہے۔‘

اس زمینی کارروائی کے علاوہ اسرائیلی فوج نے گذشتہ 24 گھنٹوں میں حماس کے اہداف پر 250 فضائی حملے کیے گئے ہیں جبکہ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اس وقت’غزہ میں کوئی مقام بھی محفوظ نہیں ہے۔‘

غزہ میں وزارت صحت نے کہا ہے کہ سات اکتوبر سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد قریب 6500 تک پہنچ گئی ہے۔ اُدھر اسرائیل میں حماس کے حملوں میں 1400 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے ہیں اور غزہ میں 200 سے زیادہ لوگوں کو یرغمال بنایا گیا ہے۔

کسی بھی فوجی کارروائی میں زمینی آپریشن سے قبل ’ٹارگٹڈ ریڈز‘ معمول کی بات ہے جس میں دستے زمینی صورتحال کا جائزہ لیتے ہیں اور حریف کے دفاع کو کمزور کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment