بلوچستان کے علاقے تربت اورجھاؤ سے پاکستانی فورسز نے 2 افرا دکو حراست میں لینے کے بعد جبراً لاپتہ کردیا ہے ۔
ضلع آواران کی تحصیل جھاؤ جہل جھاو محلہ نودوانی پرسیکورٹی فورسز نے گزشتہ رات چھاپہ مار کر شہیم ولد امام نامی نوجوان کو تشدد کے بعد حراست میں لیکر جبری طور پرلاپتہ کردیا ہے ۔
دوسری جانب ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے آبسر سے فورسزنے سرفراز ولد ایوب نامی شخص کو دکان سے گرفتاری کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ نوجوان کو سات ماہ قبل بھی لاپتہ کیا گیاتھا ۔