بلوچستان یونیورسٹی کے اساتذہ و عملے کا احتجاج 16ویں روز بھی جاری

0
105

جوائنٹ ایکشن کمیٹی جامعہ بلوچستان کے زیر اہتمام سوموار کو اپنے جائز اور منظور شدہ مطالبات کے لئے سولہویں روز بروز منگل کو بھی جامعہ بلوچستان کے ایڈمن اور ایگزامیمشن بلاک احتجاجا بند رہا اور آفیسران و ملازمین کی طرف سے قلم چھوڑ ہڑتال جاری ریا اور ایک بڑا احتجاجی دھرنا پاکستان سٹڈی سینٹر اور ریسرچ سینٹرز میں دیا گیا۔

مظاہرین نے شعبہ ارٹس و سائنس کے مختلف شعبہ جات میں احتجاجی مظاہرہ دیاگیا جو آخر میں وائس چانسلر سیکرٹریٹ کے سامنے ایک بڑے احتجاجی جلسے میں تبدیل ھوا۔

احتجاجی مظاہرے اور جلسے میں پشتونخوا اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زونل سیکرٹری لطیف کاکڑ نے وفد کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے شرکت کی۔

احتجاجی جلسہ زیرصدارت پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ منعقد ھوا ،احتجاجی جلسے سے پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ، شاہ علی بگٹی، نذیر احمد لہڑی پشتونخواسٹوڈنٹسآرگنائزیشنکےزونل سیکرٹری لطیف کاکڑ، نعمت اللہ کاکڑ، گل جان کاکڑ سید محبوب شاھ، اکبر کاکڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جوائنت ایکشن کمیٹی کسی بھی صورت اپنے منظور اور طے شدہ مطالبات سے دستبردار نہیں ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر اور دیگر اعلی انتظامی آفیسران تحریری معاہدے سے چشم پوشی اور راہ فرار اختیار کررہی ہیں جسکی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔

مقررین نے کہا کہ1976 میں ملک بھر کی جامعات میں ریسرچ سینٹرز اس لئے بنائے گئے کہ مختلف شعبہ جات میں محققین اور ماہرین پیدا کرکے ملک و قوم کی خدمت کیا جاسکے لیکن حکومتی غفلت کی وجہ سے ملک بھر کے ریسرچ سینٹرز بشمول جامعہ بلوچستان کے تینوں ریسرچ سینٹرز کے اساتذہ کرام، آفیسران اور ملازمین کو انکی مکمل تنخواہوں سے محروم رکھا گیا ہیں اور انہیں اس سال اضافہ شدہ 35 فیصد اور ہاوس ریکوزیشن سے پچھلے دو سالوں سے محروم رکھا گیا۔

مقررین نے مطالبہ کیا کہ تحریری معاہدے پر عملدرآمد کیا جائے اور ریسرچ سینٹرز کے لئے فوری طور پر بیل آٹ پیکیج فراہم کیا جائے۔

مظاہرین نے اعلان کیا کہ بروز بدھ کو بھی ایڈمن اور ایگزامیمشن بلاک احتجاجا بند رکھا جائے گا اور ایڈمن سے ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ نکالا جائے گا جو مختلف شعبہ جات سے ھوتے ھوئے ایڈمن بلاک کے سامنے بڑا احتجاجی جلسے میں تبدیل ھوگا ،تمام اساتذہ کرام، آفیسران اور ملازمین سے اپیل کی کہ وہ اپنے منظور شدہ مطالبات کے لئے احتجاجی مظاہرے میں بھرپور انداز میں شرکت کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here