ایران امریکی فوجی اڈوں پر حملوں میں ’فعال سہولت کاری‘‘ فراہم کر رہا ہے، وائٹ ہاؤس

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
فوٹو بشکریہ اے پی

امریکی وائٹ ہاؤس نے الزام عاید کیا ہے کہ ایران مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی اڈوں پر حملوں میں ’فعال سہولت کاری‘‘ فراہم کر رہا ہے۔ اسرائیل اور غزہ کے فلسطینیوں کے درمیان جنگ کے ممکنہ پھیلاؤ پر بھی وائٹ ہاؤس نے تشویش ظاہر کی ہے۔

قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے وائٹ ہاؤس میں اخبار نویسوں کو بتایا کہ حماس اور حزب اللہ کو ایران کی حمایت ملتی ہے۔ ایران تمام واقعات کا باریک بینی سے جائزہ لے رہا ہے اور بعض حالات میں مشرق وسطیٰ میں امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے فعال مدد بھی فراہم کر رہا ہے۔ اس اقدام سے ایران ان حلقوں کو جاری تنازعہ کو اپنے یا ایران کے مخصوص مفادات کے لیے استعمال کرنے کا موقع فراہم کر رہا ہے۔

جان کربی نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ ایران اس معاملے پر گومگو کی کیفیت کا اظہار کر رہا ہے، لیکن ہم انہیں ایسا نہیں کرنے دیں گے۔

Share This Article
Leave a Comment