امریکا نے اپنے سفارتی اہلکاروں کو عراق چھوڑ دینے کی ہدایت کردی

0
111

اسرائیل حماس جنگ کے سبب علاقائی کشیدگی میں مسلسل اضافے کے پیش نظر امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے سفارتی اہلکاروں کو فوری طور پر عراق چھوڑ دینے کا حکم دیا ہے اور امریکی شہریوں کو اس ملک کا سفر نہ کرنے کی تنبیہ کی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے اتوار کے روز عراق میں بغداد اور اربیل کے اپنے سفارت خانے اورقونصل خانے کے تمام غیر ضروری اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا۔ واشنگٹن نے خطے میں امریکی مفادات اور اہلکاروں کے خلاف سکیورٹی کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ خارجہ نے امریکی شہریوں کے لیے سفری ایڈوائزری بھی جاری کی، جس میں انہیں تنبیہ کی گئی ہے کہ وہ مشرق وسطیٰ کے اس ملک میں جانے سے گریز کریں۔

ایڈوائزری میں کہا کیا ہے کہ دہشت گردی، اغوا، مسلح تصادم، شہری بدامنی کے خدشات کے ساتھ ہی عراق میں امریکی مشن کے پاس اپنے شہریوں کو مدد فراہم کرنے کی محدود صلاحیت ہے، اس لیے عراق کا سفر نہ کریں۔

امریکہ کے یہ بیانات ایسے وقت سامنے آئے ہیں، جب اسلامی شدت پسند تنظیم حماس اور اسرائیلی فوج کے درمیان بڑھتے ہوئے تنازعے کے تناظر میں امریکی افواج کے خلاف حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here