بلوچستان کے علاقے بولان، سبی اورحب میں فائرنگ سے باپ بیٹی سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔
بولان میںنامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے باپ بیٹی کو قتل کر دیا۔
ذرائع کے مطابق بولان پولیس تھانہ بھاگ کے حدود گوٹھ کھتری کے قریب پرانی دشمنی کی بنا پر فائرنگ سے باپ اور بیٹی کو قتل کر دیاگیا۔
فائرنگ کے واقعے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
دوسری جانب سبی میں فائرنگ سے لیویز اہلکار ہلاک ہو گیا ۔
ذرائع کے مطابق سبی کے گاؤں تلی میں نا معلوم افراد نے فائرنگ کر کے لیویز اہلکاربسم اللہ ولد محمد رمضان سیلاچی کو ہلاک کر دیا ۔
ہلاک اہلکار کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ضروری کارروائی کےبعد لاش کو ورثہ کےحوالے کیا گیا ۔
دریں اثناحب میں ایک رکشہ ڈرائیور کوگولی مارکر قتل کردیا گیا۔
ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت عطا اللہ ولد رمضان جتوئی کے نام سے ہوگئی جسے رکشہ میں موجود سوار پسینجر نے گولی مار کرہلاک کردیا۔
ذرائع کے مطابق پسینجر مرد اور خواتین تھے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق رکشہ ڈرائیور کا ایک ساتھی بھی ان کے ساتھ تھا جو اپنا جان بچانے میں کامیاب ہوگیا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جیسے ہی پیچھے بیٹھے پسینجر نے پسٹل کو چیمبر کیا تو رکشہ میں سوار ڈرائیور کے ساتھی نے اپنا جان بچاکر رکشہ سے کود گیا ۔
انہوں نے ہی پولیس کو مکمل واقع سے آگاہ کیا۔
پولیس نے مزید انکوائری شروع کردی۔
علاوہ ازیں کنڈ گڈانی الہ نہ گدور گوٹھ کے قریب مچھلی کا شکاری سمندر میں گر کرہلاک ہوگیا۔
نعش حب اسپتال منتقل کردیا گیا ۔
اس حوالے سے ایدھی ریسکیو ذرائع کے مطابق حبکو پاور پلانٹ الانہ گدور گوٹھ کے قریب سمندر کنارے مچھلی کے شکار کے دوران عبدالسبحان ولد عبدالواحد نامی شخص سمندرمیں ڈوب کر ہلاک ہو گیا۔
متوفی کی نعش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جام غلام قادر گورنمنٹ اسپتال حب پہنچانے اور قانونی کارروائی کے بعد ورثا ء کے حوالے کردیا گیا۔
متوفی کراچی کے علاقہ شیر شاہ کا رہائشی تھا ۔