غزہ میں رات بھر اسرائیلی حملوں میں 55 افراد مارے گئے، حماس کا دعویٰ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
فوٹو: ای پی اے

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے غزہ میں رات بھر کے فضائی حملوں میں کم از کم 55 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

حماس کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان کے بیان کے چند گھنٹوں میں 30 سے زیادہ مکانات تباہ ہو گئے۔

اس بیان میں کہا گیا تھا کہ غزہ کی پٹی پر فضائی حملوں میں شدت آئے گی جبکہ اسرائیلی فوج متوقع زمینی حملے کی تیاری کر رہی ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیل ہیگری نے کہا کہ ان حملوں سے سرحد کے ارد گرد موجود اسرائیلی افواج کے لیے خطرات کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

انھوں نے غزہ خاص طور پر عزہ شہر میں رہنے والے فلسطینی شہریوں سے کہا کہ وہ اپنی حفاظت کے لیے جنوب کی طرف چلے جائیں۔

اس کے علاوہ اسرائیل نے مقبوضہ غرب اردن میں مزید فضائی حملے کیے ہیں۔

تازہ ترین حملہ میں جنین میں ایک مسجد کو نشانہ بنایا گیا جسے اسرائیلی فوج نے دہشت گردوں کا کمانڈ سینٹر قرار دیا۔

Share This Article
Leave a Comment