بی این پی کالانگ مارچ کے اختر مینگل کی قیادت میں وڈھ سے کوئٹہ پہنچ گیا

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کا لانگ مارچ پارٹی سربراہ سردار اختر مینگل کی قیادت میں وڈھ سے کوئٹہ پہنچ گیا ۔

وڈھ کی مخدوش صورت حال کے خلاف بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر مینگل کے لانگ مارچ پہنچنے پر کارکنان کی جانب سے پرتپاک استقبال کے لئے خواتین و بچوں سمیت متعددرہنماؤں نے ان کا استقبال کیا ۔

اس موقع پر قائد بلوچستان نیشنل پارٹی سردار اخترجان مینگل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لانگ مارچ لاپتہ افراد کی بازیابی اور ڈیتھ اسکوارڈ کے خلاف ہے، بی این پی کو گرفتاریوں سے نہ ڈرایاجائے، بی این پی شہداء کی جماعت ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت مجھے گرفتار کر کے شوق پورا کرلے۔

قلات مغل چوک اور ژالو کے مقام پر سردار اخترمینگل کے قافلے کا خواتین بچوں سمیت کارکنان کی بڑی تعداد نے پرتپاک استقبال کیا۔

لانگ مارچ کا اعلان بی این پی کے سینٹرل کمیٹی میں کیا گیا تھا۔

پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کا موقف تھا کہ وڈھ میں ان کے فریق کے ساتھ جو تنازعہ چل رہا ہے اس میں حکومت فریق بنی ہے اور ایپکس کمیٹی کے فیصلوں سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ مبینہ طور پر ہمارے فریق کو سپورٹ کیا گیا ہے۔

سردار اختر مینگل کا کہنا تھا کہ ہماری جدوجہد وڈھ میں قیام امن اور لوگوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے ہے، تاہم حکومت ہمارے موقف کو سنے بغیر ایپکس کمیٹی میں فیصلہ دے کر عوام کی رائے کو اہمیت نہیں دے رہی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment