بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام آج 22اکتوبر2023بروز اتوارکو وڈھ سے کوئٹہ لانگ مارچ کا آغاز ہو گا۔
مارچ کی قیادت بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر مینگل کرینگے ۔
لانگ مارچ میں وڈھ تا کوئٹہ مختلف پوائنٹس پر سے قافلے شامل ہوتے رہیں گے ۔
بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی اعلامیہ میں بلوچستان کے غیور عوام سمیت ہر طبقہ فکر سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ لانگ مارچ میں شامل ہوکر لاپتہ افراد کی بازیابی ، ڈیتھ سکواڈز ، مظالم کے خاتمے کے ساتھ ساتھ یہ باور کرائیں کہ وہ سردار اختر جان مینگل کے ساتھ کھڑے ہیں اور جیت حق اور انصاف کی ہوگی۔
واضع رہے کہ حکومت بلوچستان کی جانب سے سیکورٹی کے نام پر پی این پی کو لانگ مارچ ملتوی کرنے کیلئے کہا گیا ہے ۔جس پر بی این پی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حکومت لانگ مارچ روکنے کی کوشش کر رہی ہے ۔