کوئٹہ : نیوکاہان سے پاکستانی فورسز ہاتھوں 3 فراد جبراً لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان دارلحکومت کوئٹہ کے علاقے نیوکاہان سے پاکستانی سیکورٹی فورسز نے 3 فرادکو جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے ۔

علاقائی ذرائع کے مطابق گذژتہ دنوں 19 اکتوبر کو رات گئے فورسز اور خفیہ اداروں نے نیوکاہان میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 3افراد کو ان کے گھروں سے اُٹھا کر لاپتہ کردیا۔

لاپتہ ہونے افراد کی شناخت نام امان اللہ ولد وزیرخان، منظور آحمد ولد ہجو اور محمد قاسم ولد حاجی گل خان آحمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ نیوکاہان میں فورسز و خفیہ اداروں کی جانب سے آپریشن کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

گزشتہ آپریشن کے دوران بھی لوگوں کے گھروں میں تلاشی کے دوران فورسز نے متعدد گھروں سے کاغذات، شناختی کارڈ و پاسپورٹ سمیت نقدی پیسے ساتھ لے گئے تھے۔

Share This Article
Leave a Comment