ضلع آواران:مخبر کی ہلاکت کے بعد فوجی آپریشن جاری

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

ضلع آواران پاکستانی فوج کا آپریشن جاری،خواتین و بچوں پر تشدد کئی افراد آرمی کیمپ منتقل

ضلع آواران سے آمدہ اطلاعات کے مطابق پاکستانی فوج نے علی الصبح ماشی،،سیا گزی،کہن زیلگ کا محاصر ہ کر کے خواتین و بچوں کی شدید تشدد کا نشانہ بنایا، تازہ اطلاعات کے مطابق مذکورہ علاقوں میں تاحال فوجی آپریشن جاری ہے،۔

زمینی فوج کے ساتھ گن شپ ہیلی کاپٹروں کی پہاڑی علاقوں پر شیلنگ کی بھی اطلاعات ہیں۔

جاری آپریشن میں کئی افراد کو پاکستانی فوج نے حراست بعد آرمی کیمپ منتقل کر دیا ہے تاہم تاحال سیاہ گزی سے نصیب ولد صوالی کو فوج نے حراست بعد لاپتہ کر دیا ہے۔

جاری آپریشن کی وجہ سے مکمل تفصیلات کا آنا باقی ہے،۔

مقامی ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز منحرف سرمچار اور ریاستی مخبر کی ہلاکت کے بعد ردعے عمل میں فوج نے مذکورہ علاقوں کا محاصرہ کر رکھا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment