پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے شمالی وزیرستان میں پاکستانی فوج کے ایک چوکی پرنامعلوم مسلح افراد کے حملے میں 3 اہلکار ہلاک ہوگئے۔
ہلاک ہونے والے اہلکاروں میں ایک کی شناخت فرمان علی کھوسہ کے نام سے ہوگئی ۔
عسکری حکام کی جانب سے حملے کی تصدیق ابھی تک نہیں ہوسکی ۔
مذکورہ حملے کی ذمہ داری بھی تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے البتہ ماضی میں ٹی ٹی پی پاکستانی فورسز کو نشانہ بناتی رہی ہے گمان ہے مذکورہ حملہ بھی طالبان کی جانب سے کیا گیا ہو۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔