اسرائیل کے خلاف لڑائی میں حصہ ڈالنے کو تیارہیں، حزب اللہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

لبنان کی اسلامی عسکری تنظیم حزب اللہ نے اسرائیل کے خلاف لڑائی میں حماس کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا ۔

اسرائیل کے غزہ پر جوابی فضائی حملے جاری ہیں جس میں اب تک ہزاروں فلسطینی افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ حزب اللہ گروپ نے کہا کہ وہ اسرائیل کے خلاف لڑائی میں حصہ ڈالنے کے لیے ’مکمل طور پر تیار‘ ہے۔

حزب اللہ کو ایران کی حمایت حاصل ہے جبکہ امریکہ نے اسرائیل کی حمایت میں مشرقی بحیرہ روم میں اپنے جنگی جہاز تعینات کر دیے ہیں۔

دنیا اب بھی 7 اکتوبر کے اسرائیل پر ہونے والے فلسطینی واسلامی جنگجو گروپ حماس کے غیر معمولی حملے اور اس کے بعد کی جوابی اسرائیلی کارروائیوں اور غزہ کی پٹی پر متوقع زمینی حملے سے دوچار ہے۔

اسرائیل پر اچانک حملے کے بعد، جس میں کم از کم 1400 افراد ہلاک ہوئے، حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان سرحد پار فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment