بلوچستان کے صنعتی حب شہر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
گذشتہ شب حب شہر کے علاقہ اکرام کالونی گلشن لسبیلہ ڈائنو کالونی سے متصل علاقے میں اپنے گھر کے باہر بیٹھے 20سالہ نوجوان ریحان مگسی پر گلی میں داخل ہونیوالے ایک موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ کے بعد حملہ آروں کی تلاش میں علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے جبکہ واقعہ کی وجوہات کو جاننے کی بھی کوشش کی جارہی ہے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔