پاکستانی فوج نے بلوچستان میں 6 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقہ بلیدہ میں گذشتہ روزایک حملے میں پاکستانی فوج کے ایک افسر سمیت 6 فوجی اہلکار ہلاک جبکہ ایک فوجی اہلکار زخمی ہوا ہے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق پاکستان ایران سرحدی علاقے کے قریب بلوچستان کے ضلع کیچ میں شدت پسندوں کی ممکنہ نقل حمل کی نگرانی کے لیے معمول کے گشت سے واپسی پر سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) سے حملہ کیا گیا۔

https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1258793839336316928

آئی ایس پی آر کے مطابق حملے میں پاکستانی فوج کے ایک افسر اور 5 جوان ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ایک اہلکار زخمی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں پنجاب کے شہر حافظ آباد سے تعلق رکھنے والے میجر ندیم عباس بھٹی، میانوالی سے تعلق رکھنے والے نائیک جمشید، تونسہ شریف کے لانس نائیک تیمور، اٹک کے لانس نائیک خضر حیات، مردان کے سپاہی ساجد اور تونسہ شریف سے تعلق رکھنے والے سپاہی ندیم شامل ہیں۔

واضع رہے کہ اس حملے کہ ذمہ داری بلوچ عسکریت پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے قبول کی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment