منگچر میں بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین کا دھرنا، مرکزی شاہراہ بند

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

منگچر میں بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین کی جانب سے خواتین نے منگچر بازار ایریا میں دھرنا دیکر کوئٹہ کراچی شاہراہ کو بلاک کردیا۔

دونوں جانب سیکڑوں گاڑیاں اور ہزاروں مسافر پھنس کر رہ گئے۔

مظاہرین لاپتہ افراد شاہان بلوچ، نوید بلوچ، محمد حسن لانگو، مہراللہ لانگو، کفایت اللہ نیچاری، قذافی نیچاری ودیگر کی بازیابی کا مطالبہ کررہے تھے۔

اس حوالے سے مظاہرین نے شاہراہ احتجاجاً بند کر رکھی ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے کوئی بھی ذمہ دار مذاکرات کے لیے نہیں آیا۔

Share This Article
Leave a Comment