گوادر کی ماہیگیر تنظیموں کا رات کے شکار پر پابندی کا اعلان

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

گوادر شہر کی چار ماہیگیر تنظیموں ماہیگیر اتحاد، متحدہ ماہیگیر اور زر اتحاد ماہیگیر تنظیم نے حق دو تحریک بلوچستان کی ماہیگیر کمیٹی کی میزبانی میں ایک نشست کا اہتمام کیا۔

اجلاس میں مشاورت اور اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ رات کو لیجر، گَند کے شکار پر پابندی برقرار رکھی جائے گی اور اس کے علاوہ دیگر معاملات کو بھی مشاورت سے حل کیا جائے گا۔

اجلاس میں حق دو تحریک بلوچستان کے ماہیگیر کمیٹی کی نمائندگی ساجد امیتان، ماہیگیر اتحاد کی جانب سے یونس انور، ناھدا الہی بخش اور ناھدا رسول بخش، متحدہ ماہیگیر تنظیم کی نمائندگی ناھدا چبو، شریف پھلان اور زوہیب جبکہ زر اتحاد ماہیگیر تنظیم کی نمائندگی امجد پیرو اور افضل ندیم نے کی۔

اجلاس کے اختتام پر حق دو تحریک بلوچستان کے ماہیگیر سیکرٹری ساجد امیتان نے تمام تنظیموں کے ذمہ داران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ ماہیگیروں کی فلاح و بہبود کے لئے اسی طرح مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

Share This Article
Leave a Comment