جوائنٹ ایکشن کمیٹی کابلوچستان یونیورسٹی کے مختلف شعبے احتجاجاً بند رکھنے کااعلان

0
111

بلوچستان یونیورسٹی کے جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے جامعہ بلوچستان کے مختلف شعبے احتجاجاً بند رکھنے کااعلان کیا ہے ۔

اس سلسلے میں جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سوموار کو بھی اپنے جائز اور منظور شدہ مطالبات کے حق میں ایڈمن اور ایگزامیمشن بلاک احتجاجا بند رکھا جائے گا اور ایڈمن بلاک کے سامنے صبح دس بجے زبردست احتجاجی مظاہرہ ھوگا۔

بیان میں کہا گیا کہ جامعہ کے وائس چانسلر اور دیگر اعلی انتظامی آفیسران نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے انکے پروموشن، آپ گریڈیشن، ٹائم اسکیل، ٹیچرز ہاسٹل میں عارضی طور پر رہائش پذیر اساتذہ کرام اور آفیسران سے کمروں کی ماہانہ کرایوں میں طے شدہ ریٹ کے برخلاف اضافہ، فوت شدہ ملازمین کے لواحقین کی تعیناتی کے نوٹیفیکیشن سے انکار، 5 فیصد کٹوتی، ڈی آر اے سمیت دیگر تمام بقایاجات کی ادائیگی و میڈیکل بلز کی ادائیگی سے انکار ، تینوں ریسرچ سینٹرز کے ملازمین کو تاحال 35 فیصد سمیت ہاوس ریکوزیشن کی عدم فراہمی اور میٹرک پاس کلاس فور ملازمین کو صوبائی حکومت کی طرز پر جونیئر کلرک بنانے سے انکار دراصل جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے کئے گئے تحریری معاہدے سے روگردانی اور اساتذہ کرام اور ملازمین کو ذہنی کوفت میں مبتلا کرنا ہے جس کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی۔

بیان میں واضح کیا کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی ہر صورت تحریری معاہدے پر عملدرآمد کرائیں گی۔

بیان میں تمام اساتذہ کرام، آفیسران اور ملازمین سے پرزور اپیل کیا کہ وہ احتجاجی مظاہروں میں اپنی بھرپور شرکت یقینی بنائیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here