کیچ میں پاکستانی فوج ہاتھوں 2 افراد لاپتہ،پسنی سے لاش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ میں پاکستانی فوج کے ہاتھوں 2 افراد لاپتہ جبکہ پسنی سے ایک لاش برآمدپوئی ہے ۔

اطلاعات ہیں کہ پاکستانی فورسز نے آج ضلع کیچ میں 2 افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والوں کی شناخت عامر ولد امجد اور براہمدگ ولد کپٹن نواز کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ان میں سے براہمدگ کو آج صبح پاکستانی فوج نے تمپ کے علاقے دازن سے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔ جبکہ عامر کو تربت سے حراست میں لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عامر کولواہ کے علاقے ڈنڈار کا رہائشی ہے جنہیں فوج نے کل رات تربت کے علاقے سلالہ بازار سے حراست میں لیا ہے۔ جب کہ مذکورہ شخص کے بارے میں دستیاب معلومات کے مطابق وہ تیل کے کاروبار سے وابسطہ ہے۔

دوسری جانب ساحلی علاقے پسنی میں سمندر کنارے لاش برآمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کپر گھٹی، میں سمندر کنارے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوا۔

پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر آر ایچ سی پسنی منتقل کر دیا

پولیس ذرائع کے مطابق پسنی کا علاقہ کپر گھٹی میں ایک شخص کی لاش سمندر کنارے ملی ہے جسے پولیس نے قبضے میں لے کر آر ایچ سی پسنی منتقل کر دیا تاہم ابھی تک اس کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

مزید تحقیقات پولیس اور دیگرے ادارے کررہے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment