بلوچستان کے ضلع آواران میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو بم حملے میں نشانہ بنایا۔
اطلاعات کے مطابق حملے میں فورسز کی ایک گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوئی۔
حملے میں جانی نقصان کا اندیشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔
دوسری جانب کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ کلی بنگلزئی کے قریب نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
ہلاک شخص کی شناخت منیر احمد ولد وزیر احمد سکنہ سریاب روڈ سے ہوئی ہے۔
لاش کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس واقعے سے متعلق تفتیش کررہی ہے۔