اسرائیل کو جوابی کارروائی کا حق حاصل ہے،جوبائیڈن

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

امریکی صدر جو بائیڈن نے منگل کے روز، حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ سے پیدا ہونے والی صورتِ حال پر اپنے خطاب میں امریکہ کی اسرائیل کے لئے مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے اور اسے اپنے دفاع کے لئے جو بھی امداد چا ہیئے ہوگی ہم اسے فراہم کریں گے ۔

جو بائیڈن نے حماس کے حملے کے بعد اسرائیل کے ردعمل کے بارے میں کہا کہ "دنیا کی ہر مہذب قوم کی طرح اسرائیل کو، جوابی کارروائی کا حق حاصل ہے۔”

انہوں نے اپنی اس تقریر میں اس کی تصدیق بھی کی کہ حماس نے امریکیوں کی ایک نامعلوم تعداد کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔

اس خطاب سے قبل امریکی صدر نے اسرائیل کے وزیر اعظم بینجیمن نیتن یاہو سے فون پر بات کی تھی، اسرائیلی رہنما کے ساتھ اپنی گفتگو کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ،”میں نے ابھی اسرائیلی وزیر اعظم سے بات کرتے ہوئے زور دیا ہےکہ امریکہ اور اسرائیل جیسی جمہوریتیں تب زیادہ مضبوط اور محفوظ ہوتی ہیں ، جب ہم قانون کی بالا دستی کی پابندی کرتے ہیں۔”

صدر بائیڈن کا کہنا تھا دہشت گردجان بوجھ کرعام شہریوں کو نشانہ بناتے ہیں ۔ہم جنگ کے قوانین کی پابندی کرتے ہیں۔

امریکی صدر نے کہا اگر کسی نے اس صورتحال کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کی ، تو میرا صرف یہ کہنا ہے کہ ’ایسا نہیں کریں۔‘

امریکہ نے فلسطینی عسکری گروہ حماس کی جانب اسرائیل پر حملوں کی مذمت کے ساتھ ساتھ اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ موجودہ صورتِ حال میں اسرائیل کو اپنے عوام کے دفاع کے لیے درکار مدد بھی فراہم کی جائے گی۔

ہفتے کو حماس کی جانب سے شروع ہونے والے حملے کے بعد امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے اپنے خطاب میں کہا کہ ان کارروائیوں کا کوئی جواز قابلِ قبول نہیں اور ان کے نتیجے میں ہونے والی اموات افسوس ناک ہیں۔

صدر بائیڈن نے اپنے خطاب میں واضح کیا تھاکہ ’’کوئی مغالطے میں نہ رہے۔ امریکہ اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے۔‘‘

Share This Article
Leave a Comment