مجھے اور میرے وکیل کو عدالت میں دھمکیاں دی جارہی ہیں، ارباب جویا

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

جھل مگسی زمین کے تنازع پر بااثر شخص کے ہاتھوں قتل ہونے والے امداد حسین جویا کی بیٹی ارباب جویا نے میڈیا کو بتایا کہ میرے والد امداد حسین جویو کے قتل کے بعد مجھے اور میرے خاندان کو خطرہ لاحق ہے میں نے کمشنرنصیرآباد کو درخواست دی کہ مجھے تحفظ دیا جائے لیکن ابھی تک کچھ نہیں کیا گیا، جب ایڈووکیٹ کو کمرہ عدالت میں دھمکیاں دی جارہی ہیں تو مجھے خطرہ ہے۔

ان کا کہنا تاھ کہ میرے والد کے قتل کے بعد میں نے درخواست دی تھی کمشنر نصیرآباد کو کہ مجھے پیشی جانے کے لیے سیکورٹی دی جائے اور میرے بھائیوں کوبھی جو جھل مگسی میں ہیں، میرے بھائیوں کو اس متنازع زمین پر لیویز دی گئی لیکن میں پیشی پرجاتی ہوں تو مجھے کوئی تحفظ نہیں ہے اور نہ سیکورٹی دی جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز میرے مقدمہ لڑنے والے وکیل بیرسٹر ایڈووکیٹ اخترحسین کو فون پر مقدمہ نہ لڑنے کو کہا گیا، جب وہ آئے تو عدالت میں بااثر ملزم کے بیٹے نے وکیل کو دھمکی دی اور غلط الفاظ نکالے، جب بات یہاں تک پہنچی تو عدالت کے سامنے حقیقت آگئی کہ اس واقعے کے اصل مجرم کون ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے خطرہ ہے لیکن انتظامیہ تعاون نہیں کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے میرے خاندان اور میرے وکیل کو تحفظ دیا جائے۔ عدالت عالیہ نوٹس لے مجھے کچھ بھی ہوا ذمہ دار یہی ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment