آواران و کیچ حملوں میں پاکستانی فوج کے2 اہلکار ہلاک کیے، بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجرگھرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں آواران اور کیچ میں پاکستانی فوج پر حملوں میں 2 اہلکاروں کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے 8 اکتوبر کو آواران اور کیچ میں دشمن فوج کے خلاف آپریشن میں دو اہلکار ہلاک کیے۔

بیان میں کہا گیا کہ بلوچ سرمچاروں نے 8 اکتوبر کو تین بجے آواران کے علاقے مشکے ملش بند میں قائم قابض پاکستانی فوجی چوکی پر گرنیڈ لانچروں سے حملہ کیا۔اس حملے میں بہت سارے گرنیڈ لانچرز چوکی پر داغے جس کی وجہ سے دشمن فوج کا ایک اہلکار موقع پر ہلاک اور دو شدید زخمی ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ ایک اور کارروائی میں ، گذشتہ اتوار کی شام بی ایل ایف کے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے تمپ میں اپسی کھن کے مقام پر دزراہ پر قائم قابض پاکستانی فوج کی چوکی کو مختلف سمت سے ہدف میں لیا۔اس آپریشن میں اسنائپر ٹیم نے دشمن کو نشانے پر لینے کے بعد ایک اہلکار کو ہلاک کیا جس سے دشمن میں افراتفری مچ گئی۔ بعد میں چوکی پر جدید اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے دشمن کو مزید مالی اور جانی نقصان سے دوچار کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سرمچاروں کی اسنائپرٹیم نے اہداف کی تصویر بھی حاصل کی ہے جو میڈیا کو جاری کی گئی ہے جس میں اہداف کو دکھایا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور یہ عہد کرتی ہے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک دشمن کے تمام سامراجی مفادات پر بی ایل ایف کے حملے جاری رہیں گے۔

Share This Article
Leave a Comment