پاکستانی فوج نے ضلع کیچ سے چھ افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے
تفصیلات کے مطابق ضلع کیچ سے پاکستانی فوج نے چھ افراد کو حراست میں لینے کے بعد اپنے ساتھ لے گئے۔
حراست بعد لاپتہ ہونے والوں میں سے پانچ افراد کو پاکستانی فوج نے مند کے علاقے بلوچ آباد اور ایک کو ملک آباد سے حراست میں لیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق مند کے علاقے بلوچ آباد میں پاکستانی فوج نے آپریشن کرکے خواتین اور بچوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔
بتایا جارہا ہے گہرام نامی شخص کہ گھر پر چھاپے کے وقت پاکستانی فوج نے دو موٹر سائیکلوں کے علاوہ گھر سے قیمتی اشیا لوٹ لئے اور جاوید ولد گہرام، لطیف ولد حاجی آدم،حسن ولد حامد، ماجد ولد حسین اور جاوید کو حراست میں لے کر اپنے ساتھ لے گئے۔
اس کے علاوہ کل رات دو بجے کے قریب ضلع کیچ کے علاقے تمپ ملک آباد میں پاکستانی فوج نے ماسٹر عبداللہ کے گھر پہ چھاپہ مارکر اس کے سترہ سالہ بیٹے اسد اللہ کو حراست میں لینے کے بعد اپنے ساتھ لے گئے۔