خاران میں کتب میلہ، بیادِ مبارک قاضی سیمینارومشاعرے کا انعقاد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے خاران میں ڈگری کالج کے طلبا کی جانب سے ایک روزہ کتب میلہ اور بین اللسانی سیمینار بیاد واجہ مبارک قاضی مشاعرے کا نعقدا کیا گیا۔

سیمینار و مشاعرے کے مہمان خاص ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خاران فاروق شاہ تھے۔

مشاعرے میں شاعر و ادیب، دانشوار، اسکالر اور کالج سمیت اسکولوں کے بچوں و دیگر مختلف طبقہ فکر کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

سیمینار اور مشاعرے میں کتب کی اہمیت و موجودہ دور میں ضرورت اور بلوچی زبان کے نامور شاعر واجہ مبارک قاضی کی زندگی اور انکی شاعری پر تفصیلی اظہار خیال کیا گیا۔

مشاعرے میں بلوچی زبان کے نامور شاعر حسرت خارانی، احمد مہر، شکور زاہد، مسلم شفیع،پروفیسر شکور گورام زئی، جلال فِراق، ایف جی فیضی، فقیر شاہ، ممتاز ارمان، زبیر شاد، عطا نصیر، حافظ رازق و دیگر نے مبارک قاضی کی یاد میں اشعار پڑھے۔

Share This Article
Leave a Comment