حب ووندر میں مختلف حادثات وواقعات سے 2افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے صنعتی شہرحب ووندرمیں مختلف حادثات وواقعات سے 2افراد ہلاک ، 2 بے ہوش ہوگئے۔

حب شہر میں الہ آباد کے علاقے میں ڈاکخانہ روڈ پر سیوریج نالے کی صفائی کے دوران نالے میں گیس بھرنے کے سبب صفائی پر مامور میونسپلٹی کے تین ڈیلی ویجز اہلکار 28 سالہ وقاص 30 سالہ عارف اور 25 سالہ شہباز دم گھٹنے سے بیہوش ہوگئے۔

جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم 28 سالہ وقاص جانبر نہ ہوسکا اور دم توڑ دیا جبکہ دو کو اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

دوسری جانب وندر شہر میں ایل جی موڑ پر بجلی کے پول پر چڑھ کر بجلی کی تاریں کاٹنے کے دوران کرنٹ لگنے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

مقامی پولیس کے مطابق متوفی نشے کا عادی تھا اور بجلی کے پول پر چڑھ کر تاریں کاٹ کر چوری کررہا تھا ۔

متوفی کی شناخت 35 سالہ زبیر کے نام سے ہوئی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment