برطانیہ : سندھ میں پاکستانی فورسزہاتھوں نہتے سندھیوں کے قتل عام کیخلاف احتجاج

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں ورلڈ سندھی کانگریس کی طرف سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں سکرنڈ کے گاؤں ماڑی جلبانی میں پاکستانی ایجنسیوں اور رینجرز کی جارحیت اور خواتین سمیت آٹھ افراد کی بہیمانہ قتل اور سات افراد کے زخمی کیے جانے کے خلاف برطانوی وزیراعظم کے رہائش گاہ ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

ورلڈ سندھی گانگریس کی دعوت پر بلوچ نیشنل موومنٹ یوکے چیپٹر کے کارکنوں نے احتجاجی مظاہرے میں بھرپور شرکت کی۔

احتجاجی مظاہرے میں شریک سندھی اور بلوچ سیاسی کارکنوں نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر sindhi lives matter, سکرنڈ ماڑی جلبانی میں رینجرز کی جارحیت اور بربریت سمیت نہتے سندھیوں کی قتل کے خلاف نعرے درج تھے۔

احتجاجی مظاہرے میں شریک سیاسی کارکنوں نے سندھ میں جاری پاکستان اور ریاستی اداروں کی طرف سے جاری مظالم کے خلاف نعرے بازی کی اور نہتے سندھی مرد اور عورتوں کےلیے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے زمہداروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے 28 ستمبر کے روز سندھ میں سکرنڈ کے علاقے ماڑی جلبانی میں پاکستانی فوجی ایجنسیوں ،رینجرز اور پولیس نے سندھی دیش ریولوشنری آرمی کے مزاحمت کاروں کی موجودگی کا ڈرامہ رچاکر سندھی قوم دوست رہنما چاچا رجب جلبانی کے گھر اور محلے پر دھاوا بولا تھا اور گھر گھر تلاشی کے دوران اندھا دھند فائرنگ کرکے تین خواتین سمیت آٹھ افراد کو قتل اور سات کو زخمی کیا تھا۔

Share This Article
Leave a Comment