بلوچستان کے ضلع آواران کی تحصیل جھاؤ کے علاقے کورک سے آج بروزاتوار کو اعلی الصبح پاکستانی سیکورٹی فورسز نے ایک اسکول ٹیچر سمیت 3 افراد کو حراست بعد لاپتہ کردیا ہے ۔
لاپتہ کئے گئے افراد کی شناخت اسکول ٹیچر محمداکبر اور انکے رشتہ دار اسداللہ اورفہیم کے ناموں سے ہوگئی ہے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز نے گھر پر چھاپہ مارکر خواتین و بچوں کو تشدد کا نشانہ بناکر انہیںگرفتار کر کے اپنے ساتھ لے گی۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسزنے جھاؤ کے کوہڑو میں سید حاجی زیارت اور گردونواح میں جنگلات کو بھی نذر آتش کیاہے۔