بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجرگھرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں جھاؤ میں پاکستانی فوج پر حملہ وایک اہلکار کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی ۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے جمعہ 29 ستمبر کی شام ساتھ بجے جھاؤ آواران میں قابض پاکستانی فوج کی چوکی پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے ایک فوجی ہلاک کو دو شدید زخمی کیے۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ حملہ آواران، جھاؤ کے علاقے کوھڑو میں ملا حاجی زیارت پر قائم پاکستانی فوج کی چوکی پر کیا گیا۔چوکی پر دو راکٹ فائر کیے گئے اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا۔ دونوں راکٹ سے چوکی کے مورچے کو نشانہ بنایا گیا جس میں اس وقت تین فوجی اہلکار موجود تھے جن میں ایک اہلکار موقع پر ہلاک اور دو شدید زخمی ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور ہمارے حملے بلوچستان کی آزادی تک قابض پاکستانی فوج پر جاری رہیں گے۔