مستونگ خودکش دھماکے کامقدمہ درج، 8 کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے مستونگ میں خودکش دھماکے کا مقدمہ نامعلوم حملہ آوروں کیخلاف درج کرلیا گیا ہے ۔

آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ نے کہا کہ دھماکے میں 6 سے 8 کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ خودکش حملہ آور نے بارہ ربیع الاول کے جلوس کے آغاز میں ہی اس میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈی ایس پی نواز گشکوری نے حملہ آور کو روکا تو اس نے خود کو اڑا لیا۔

Share This Article
Leave a Comment