وڈھ میں فائرنگ وحب میں روڈ حادثہ،2 افراد ہلاک،ایک لاش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے وڈھ میںفائرنگ اورحب میںروڈحادثے سے 2 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ حب میںایک لاش برآمدہوئی ہے ۔

ضلع خضدار کے علاقے وڈھ میںفریقین کےمابین وقفہ بہ وقفہ بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کا تبالہ جاری ہے۔

فائرنگ سےرحمت رخشانی نامی ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے ۔

مقامی ذرائع کے مطابق وڈھ میں جھڑپ کے دوران فائرنگ سے رحمت رخشانی ہلاک ہو گئے ۔

شدید فائرنگ کے باعث لیویز انتظامیہ نے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو شہدا چیک پوسٹ اور گاسلیٹی کے مقام پر دونوں اطراف سےبند کردیا۔

بعض ذرائع کا کہناہے کہ رحمت رخشانی کا تعلق شفیق مینگل کے ریاستی ڈیتھ اسکواڈ سے ہے جسے پاکستانی فوج کی حمایت و کمک حاصل ہے۔

دوسری حب میں دو موٹر سائیکلوں کی ٹکر سے ایک نوجوان ہلاک ہوگیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق حب میں عدالت روڈ پر دو موٹر سائیکلوں کے ٹکرانے کے نتیجے میں ایک موٹر سائیکل سوار 17 سالہ روشن ولد معشوق ساکن جام کالونی ہلاک جبکہ 3موٹر سائیکل سوار 8 سالہ ریحان ولد حاجی بہار ،17سالہ بلاول ولد نصیر اور 15 سالہ آصف ولد یوسف زخمی ہو گئے۔

نعش او ر زخمیوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جام غلام قادر گورنمنٹ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

دریں اثنا حب میں درگاہ شاہ نورانی کے قریب محبت فقیر کے مقام پرایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔

مقامی انتظامیہ اور ایدھی ریسکیو ذرائع کے مطابق متوفی کی شناخت 37 سالہ عبدالطیف ولد محمد عالم ساکن شہداد کوٹ قمبر سندھ کے نام و پتہ سے کی گئی تاہم موت کی وجوہات کا فوری طور پر علم نہ ہوسکا ہے۔

لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment