پنجگور : ایک نوجوان فورسز ہاتھوں دوبارہ لاپتہ، 2 افراد بازیاب

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں ایک نوجوان کوپاکستانی فورسز نے گاڑی سمیت جبری طور پرلاپتہ کردیا ہے جبکہ 2 لاپتہ افراد بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔

ضلع پنجگور سے فورسز نے 25 ستمبر کو پروم کے علاقے جیرک میں گولڈ سمت لائن سے ایک نوجوان عدیل ولد مراد جان سکنہ پنجگور سند سر سے حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیاہے ۔

لاپتہ ہونے والے نوجوان کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ وہ تیل کے کاروبار سے وابستہ تھے ، جس کو گاڑی سمیت فورسز نے حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل مذکورہ نوجوان کو فورسز نے ستمبر دوہزار انیس کو حراست میں لے دو سالوں تک لاپتہ رکھنے کے بعد چھوڑ دیا تھا تاہم آج ایک بار پھر انہیں حراست میں لیکر لاپتہ کردیا ہے ۔

دوسری جانب 27 جون کو آواران سے فورسز ہاتھوں حراست بعد لاپتہ ہونے والے قادر بخش ولد دوست محمد اور زاہد ولد دلبود فوجی عقوبت خانوں سے بازیاب ہوکر گھر اپنے اپنے گھر پہنچ گئےہیں۔

Share This Article
Leave a Comment