جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے اورماڑہ میںجانور چھوڑ دیے گئے

0
125

بلوچستان کے ساحلی شہر اورماڑہ کے علاقے تلوبند کنزروینسی میں تلوبند وائلڈ لائف کنزرویشن سوسائٹی کے صدر سید معیار جان نوری کی سربراہی میں تلوبند مینجمنٹ نے سولہ چنکارہ ہرن اور کچھ دیگر اقسام کے جنگلی جانور کھلے میدان میں چھوڑ دیے۔

تلوبند کنزروینسی میں جنگلی جانوروں کے چھوڑنے کا مقصد جنگلی حیات کی افزائش نسل اور بلوچستان کی خوبصورتی میں ایک انمول اضافہ کے لیئے کیا گیا۔

واضع رہے کہ تلوبند کنزروینسی سیدمعیار جان نوری کی سربراہی میں سن دو ہزار دس میں وجود میں لایا گیا۔ اس وقت اس علاقے میں جنگلی حیات ختم ہونے کے قریب تھی۔ جبکہ اب اس علاقے میں ہزاروں کی تعداد میں آئی بکس، اڑیال، چنکارہ ہرن اور دیگر جنگلی حیات پائے جاتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here