نوشکی میں بلوچستان یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹ سمیع مینگل کے قتل میں نامزد ملزم نوشکی پولیس کے سابق اہلکار محمد یوسف کو کوئٹہ میں پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد گرفتار کرلیاہے۔
ملزم قتل کے تین سال بعد قمبرانی روڑ کوئٹہ سے گرفتارہوا ۔
پولیس نے ملزم سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے۔
ملزم قمبرانی روڑ پر کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھا ۔
واضع رہے کہ تین سال قبل نوشکی قاضی آباد میں ملزم نے طالب علم سمیع مینگل کو انکے گھر میں والدہ کے سامنے فائر نگ کر کے قتل کر دیا تھا۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔