بلوچ لبریشن آرمی( بی ایل اے) کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں جیونی میں پاکستان کوسٹ گارڈ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ جیونی میں حمل میری ٹائم ڈیفنس فورس کے حملے میں پاکستانی فوج کے 13 اہلکار ہلاک ہوگئے۔
ترجمان کے مطابق بی ایل اے کی بحری یونٹ ‘حمل میری ٹائم ڈیفنس فورس’ (Hammal Maritime Defence Force – HMDF) نے ایک منظم اور شدید حملے میں قابض پاکستانی فوج کے کوسٹ گارڈز کی دو بڑی بوٹس کو گوادر کے علاقے جیونی میں بیک وقت نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں قابض فوج کے 13 اہلکار موقع پر ہلاک ہوگئے۔ بلوچ لبریشن آرمی اس کامیاب آپریشن کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچ قومی تحریکِ آزادی کے دائرہ کار کو وسعت دیتے ہوئے رواں سال 13 اپریل 2026 کو بلوچ لبریشن آرمی نے بلوچ سمندروں کے دفاع، اور بلوچ ساحل وسائل کے تحفظ کے لیئے اپنے باقاعدہ بحری ونگ ‘حمل میری ٹائم ڈیفنس فورس’ (HMDF) کے قیام کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔ اس فورس نے اپنے قیام کے ساتھ ہی 12 اپریل 2026 کو گوادر کے علاقے جیونی میں ‘مِل تیاب’ کے مقام پر پہلی بحری کارروائی کرتے ہوئے قابض نیوی کی پیٹرولنگ کشتی کو نشانہ بنایا تھا، جس میں تین نیوی اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ بی ایل اے نے اپنے اس مخصوص نیول یونٹ کا نام سولہویں صدی کے عظیم بلوچ بحری مزاحمتی کردار حمل جیئند بلوچ کے نام سے منسوب کیا ہے۔ حمل جیئند بلوچ تاریخ کے وہ فرزند ہیں جنہوں نے اس دور کے جدید ترین پرتگالی استعمار کے خلاف بحری مزاحمت کی بنیاد رکھی اور اپنی عسکری بصیرت سے یہ ثابت کیا کہ وسائل سے لیس استعمار کے مقابلے میں قومی جذبہ اور گوریلا حکمتِ عملی ہمیشہ فتح یاب ہوتی ہے۔ حمل میری ٹائم ڈیفنس فورس اسی معتبر تاریخی ورثے کا تسلسل ہے، جس کا مقصد مقبوضہ ساحلوں کا دفاع اور دشمن کی بحری نقل وحرکت کو مفلوج کرنا ہے۔
آخر میں انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے مزید تفصیلی معلومات جلد میڈیا میں جاری کی جائیں گی۔