سمیع مینگل کی پہلی برسی: نوشکی میں احتجاج، منشیات فروشوں کی گرفتاری کا مطالبہ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں گذشتہ سال منشیات فروشوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے نوجوان سمیع مینگل کی پہلی برسی کے موقع پر نوشکی شہر میں آل پارٹیز نوشکی کے زیر اہتمام میر گل خان نصیر چوک پر احتجاجی جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا۔

احتجاجی جلسے سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال گزرنے کے باوجود سمیع مینگل کے قاتل آزاد گھوم رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ ناکام ہوچکی ہے، منشیات فروش اپنے گھناؤنی حرکتوں سے باز نہیں آئیں تو انکا گھیراؤ کیا جائے گا۔

جلسہ میں سمیع مینگل کے قتل میں ملوث تمام نامزد ملزمان کو گرفتار کرنے، نوشکی میں منشیات فروشی کے اڈوں کو ختم کرنے
اور سمیع مینگل کے خاندان کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

مقررین نے کہا کہ ایک سال گزرنے کے باوجود قاتلوں کی عدم گرفتاری حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے.۔

مقررین نے کہا کہ حکومت منشیات فروشوں کی سرپرستی ترک کرے تاکہ قوم کے مستقبل کو روشن کرنے والے نوجوان کو منشیات کی لعنت سے بچایا جائے۔

یاد رہے کہ سمیع اللہ جامعہ بلوچستان میں بی ایس زولوجی کے طالب علم تھے انہیں گذشتہ سال نوشکی میں مبینہ طور پر منشیات فروشوں نے فائرنگ کرکے قتل کیا۔

سمیع مینگل کے قتل کے بعد بلوچستان بھر میں منشیات کے خلاف ایک منظم تحریک کا آغاز کیا گیا اور لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت منشیات فروشوں کے اڈوں کو بند کرکے منشیات بحالی کے سنٹر بھی بنائیں۔

Share This Article
Leave a Comment