اوستہ محمد میں غیرت کے نام پر شوہر کے ہاتھوں بیوی سمیت دو افراد قتل

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے اوستہ محمد میں غیرت کے نام پر شوہر نے بیوی سمیت دو افراد قتل کر دیے ۔

پولیس کے مطابق ضلع اوستہ محمد پولیس تھانہ زور گڑھ کی حدود گاوں پیارو میں ایک شخص نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی مسماتہ ( ن) اور انکے مبینہ آشنا شیردل کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی لاشیں تحویل میں لیکر سول اسپتال اوستہ محمد منتقل کردی گئی جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاءکے حوالے کردی گئی ۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کی کوشیش تیز کردی گئی ۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article