لسبیلہ میں ٹریفک حادثہ ،وڈھ میں زہریلی چیز کھانے سے 3افراد ہلاک

0
97

بلوچستان کے علاقے لسبیلہ میں ایک ٹریفک حادثے میں 2افرادہلاک ہوگئے جبکہ وڈھ میں زہریلی چیز کھانے سے ایک بچیہلاک اور 15 کی حالت غیر ہوگئی۔

لسبیلہ میں تیز رفتاری کے باعث کار الٹ گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔

حادثے کا شکار کار کراچی سے کوئٹہ جا رہی تھی کہ لسبیلہ کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔

حادثے کے بعد کار مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

حادثے کی اطلاع ملنے پر لاشیں اور زخمی افراد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال اوتھل منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کر دی۔

دوسری جانب خضدار کے دور دراز علاقہ وڈھ کروڑو بوہر ماس میں زہریلی غذا کھانے سے ایک ہی خاندان کے متعدد افراد متاثر ہوئے جب کہ ایک بچی ہلاک ہوگئی ہے۔

ایک خاتون بے ہوش بھی ہے۔

میڈیکل ایمرجنسی ریسپانس سینٹر 1122کراڑو کے میڈیکل انچارج میڈیکل ٹیکسیشن عبدالصبور نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ یہ گزشتہ شب بوہر ماس کراڑو میں ایک ہی گھر میں واقعہ پیش آیا ہے جس میں گھروالوں نے روٹی اور چائے لی ہے جس کے بعد یہ متاثر ہوئے ہیں ہم نے متاثرین کو ابتدائی طبی امداد ی ہے اور اس کے بعد انہیں خضدار لایا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

ایم ای آر سی کے عبدالصبور کا کہنا ہے کہ خضدار میں ایک بچی فوت ہوگئی اور دوسرے کی حالت خطرے سے باہر ہے متاثرین میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جب کہ ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال خضدار ڈاکٹر بشیراحمد بنگلزئی اور پیرامیڈیکس نمائندہ محمد اسماعیل زہری کے تعاون سے مریضوں کا علاج جاری ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ اس سے قبل بھی چار روز پہلے اسی علاقے میں اسی طرح ایک خاندان کے دس افراد متاثر ہوئے تھے جن کا علاج وہی پر کیا گیا اور وہ تندرست ہوگئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here