بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں فوجی آپریشن کو مزید وسعت دے دی گئی ہے۔
آمدہ اطالاعات کے مطابق پاکستانی فوج نے لنجہ، گنجہ، آشکانی، اور شیشی کے علاقوں کو مکمل طور پر محاصرے میں لیکر آپریشن شروع کردیا ہے۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ علاقوں میں فوجی آپریشن کے دوران حاجی رضا محمد بگٹی، خان محمد بگٹی، بزدار بگٹی اور سہنڑا بگٹی نامی افرادسمیت متعدد گھروں پر چھاپے مارے گئے اور گھروں میں موجود تمام قیمتی اشیاء بھی لوٹ لیے گئے ہیں اور اس دوران خواتین اور بچوں پر تشدد بھی کیا گیا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آخری اطلاعات تک پاکستانی فوج کی ایک بڑی تعداد مزکورہ علاقوں میں موجود تھی اس علاقے میں مموبائل فون سروس کو معطل کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے مزید گرفتاریوں اور نقصانات کی تفصیلات معلوم نہیں ہوسکی۔
واضع رہے ڈیرہ بگٹی اور تحصیل سوئی میں گذشتہ تین ہفتوں سے فوجی آپریشن کے نام سے فوجی جارحیت جاری ہے اور اب تک متعدد افراد کو جبری طور پر لاپتہ کیا گیا ہے ۔