کوئٹہ میں فائرنگ و لورالائی میں روڈ حادثہ، خاتون و بچے سمیت 5 افرادہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں سول لائن تھانے میں قبائلی رہنما حاجی محمد ابراہیم عرف حاجی سرکئی پر سابق کوارڈینیٹر عادل بازئی نے فائرنگ کی۔

واقعے میں قبائلی رہنما ساتھی سمیت شدید زخمی ہو گئے ۔

سول لائن پولیس اسٹیشن کے اندر قبائلی رہنما حاجی محمد ابراہیم عرف حاجی سرکئی کو انکے ایک ساتھی باز محمد سمیت سابق کوارڈینیٹر عادل بازئی اور انکے مسلح ساتھیوں نے حملہ کرکے زخمی کردیا ۔

زخمیوں کو ٹرامہ سینٹر کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک زخمی شخص کے ہلاک ہونے کی اطلاع سامنے آ رہی ہیں ۔

دوسری جانب لورالائی میں دوگاڑیوں میں تصادم کے باعث خاتون و بچے سمیت 4افراد ہلاک ہوگئے۔

ایدھی ذرائع کے مطابق لورالائی کے قریب شیر جان کڈی ڈی جان شاہراہ پر پروبکس اور پک اپ گاڑی میں تصادم ہوا ہے جس سے 4 افرادہلاک اورپانچ زخمی ہو گئے۔

ہلاک ہونےوالوں میں بچہ خاتون اور دو مرد شامل ہیں۔

ہلاک اور زخمی افراد کو سول ہسپتال لورالائی منتقل کردیا گیا ۔

حادثے میں زخمی افراد کی شناخت صفیہ بی بی ولد عبداللہ عمر 14 سال ، فیض محمد ولد خان محمد عمر 30 سال ،زرمینہ زوجہ نصیب اللہ ،کائنات بی بی ولد عصمت اللہ ،عائشہ بی بی ولد عصمت اللہ ، جبکہ ہلاک افراد کے میں حمید اللہ ولد عبداللہ عمر 30 سال ،زوجہ عبداللہ ،عزت اللہ ،رفیق ولد عبداللہ عمر 9 سال شامل ہے۔

Share This Article
Leave a Comment