بلوچستان کے علاقے مستونگ اور ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی سے پاکستانی فورسز نے 2 نوجوانوں کو کو حراست میں لے کر جبری طور پرلاپتہ کردیا ہے۔
مستونگ میں فورسز ہاتھوں لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت طالب علم ملک جنید ولد بابو عرب سکنہ روینی پڑنگ آباد کے نام سے ہوئی ہے۔
مذکورہ نوجوان کو پاکستانی فورسز نے گذشتہ روز شام کے وقت پڑنگ آباد بائی پاس کے قریب رئیسانی پمپ سے حراست میں لیا ہے جس کے بعد سے وہ منظر عام پہ نہیں آسکا ۔
دوسری جانب ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی سےفورسز وخفیہ اداروں نے ایک ڈاکٹر کو ان کے کلینک سےحراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیاہے ۔
لاپتہ کئے گئے نوجوان کی شناخت ڈاکٹر جامک ولد وشو بگٹی کے نام سے ہوگئی ہے ۔